Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس دنیا میں

چیچنیا کے صدر کی والدہ پر امریکی پابندیاں: صدر رمضان قادروو کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی

چیچنیا کے صدر کی والدہ پر امریکی پابندیاں: صدر رمضان قادروو کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی

روس دنیا میں
چیچنیا کے صدر رمضان قادروو نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی والدہ ایمانی قادرووا پر سے سفرہ پابندیاں نہ ہٹائی گئیں تو اسے سخت ردعمل بھگتنا ہو گا۔ 24 آگست کو یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر امریکہ نے صدر رمضان کی والدہ سمیت بیشتر روسی شخصیتوں پر سفری و مالی پابندیاں عائد کی تھیں جس پر صدر رمضان کی جانب سے پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایمانی صاحبہ یوکرینی بچوں کو خصوصی سیاسی تعلیم دینے والی تنظیم احمد قادروو کی سربراہ ہیں۔ رمضان قادروو کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے ان کی والدہ امددی سرگرمیوں میں شامل ایک سماجی خاتون ہیں اور ان کا کسی غیر انسانی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کیونکہ وہ ان کی والدہ ہیں۔ امریکی انتظامیہ تمام اخلاقی اقدار بھول چکی ہے۔ ان پابندیوں کا ان کی ذات کو کوئی نقصان نہیں، اس سے صرف امریکی ان...
ترکی: املاک کی خریداری میں روسی سبقت لے گئے

ترکی: املاک کی خریداری میں روسی سبقت لے گئے

روس دنیا میں
ترکی میں جائیداد کی خریداری میں روسی ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ گئے۔ ترکی کے محکمہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی کہ مہینے میں ترکی میں غیر ملکیوں کی جانب سے جائیداد کی خریداری میں روسی اول نمبر پر رہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ترکی میں 1 لاکھ 9 ہزار گھر (فلیٹ) بیچے گئے، جو گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 16.7 فیصد زیادہ تھے۔ اس میں سے 2801 گھروں کی خریداری یا سرمایہ کاری غیر ملکیوں نے کی۔ اس میں سے 772 گھر روسی شہریوں نے خریدے۔ اس دوڑ میں ایرانی دوسرے، جنہوں نے 272، اور عراقی تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 204 گھر خریدے۔ غیر ملکیوں کی جانب سے انطالیہ، استنبول اور میرسن کے علاقوں میں سب سے زیادہ گھر خریدے گئے۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر روسیوں کی جانب سے ترکی میں گھروں کی خریداری میں دلچسپی اور رحجان کی بڑی وجہ روسی شہریوں پر مغربی ممالک میں پابندی...
چیچنیا: صدر رمضان قادروو کی قرآن کی بےحرمتی کرنے والے ممالک کو کھلی دھمکی، مسلمان رہنماؤں کو بھی آرے ہاتھوں لیا

چیچنیا: صدر رمضان قادروو کی قرآن کی بےحرمتی کرنے والے ممالک کو کھلی دھمکی، مسلمان رہنماؤں کو بھی آرے ہاتھوں لیا

روس دنیا میں
روس کے مسلمان اکثریتی صوبے چیچنیا کے صدر رمضان قادروو نے یورپی ممالک میں قرآن اور اسلامی اقدار کی توہین و بےحرمتی پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مسلمان رہنماؤں کو بھی آرے ہاتھوں لیا اور انہیں بےحرمتی روکنے میں ناکام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یوکرین تنازعے کے خاتمے کے بعد اس جسارت کو کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے۔ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں مسلمان رہنما کا کہنا تھا کہ یورپ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے تسلسل سے واقعات مسلمانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ ان کا مقصد تہذیبی کشیدگی کو ناقابل واپسی موڑ تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بڑے بڑے مسلمان ممالک کے قائدین کہاں چھپے بیٹھے ہیں اور ان کی طرف سے ٹھوس اقدامات کیوں سامنے نہیں آرہے؟ بےحرمتی کے واقعات کو کیوں روکا نہیں جا رہا؟کیا امریکہ اور مغربی ممالک کی معاشی پابندیاں اللہ کے حدو...
چینی اور روسی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری (ویڈیو)

چینی اور روسی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری (ویڈیو)

روس دنیا میں
چین اور روسی بحریہ کی بحیرہ جاپان میں مشترکہ عسکری مشقیں جاری ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=VML_ZKM9Nho&pp=ygUZY2hpbmEgcnVzc2lhIG5hdmFsIGRyaWxscw%3D%3D https://www.youtube.com/watch?v=CIax1Z_KTVw&pp=ygUZY2hpbmEgcnVzc2lhIG5hdmFsIGRyaWxscw%3D%3D https://www.youtube.com/watch?v=OUdTfjhb568&pp=ygUZY2hpbmEgcnVzc2lhIG5hdmFsIGRyaWxscw%3D%3D
صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

روس دنیا میں
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتے تعاون اور اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عندیا دیا ہے۔ افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ براعظمی اتحاد نے اندرونی تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی براعظم میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔ روسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اور افریقی ممالک دنیا میں اہم اتحادی ہیں اور یہ اتحاد دنیا کو غیر منصفانہ اجارہ داری سے آزاد کر کے ایک کثیر القوت کا حامل نظام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خطاب میں صدر پوتن نے عالمی قوانین میں برادری لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعصب، کسی بھی بنیاد پر اقوام و معاشروں کو تقسیم کرنے، اور ممالک میں آمریت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ ممالک کی جانب سے من مرضی کرتے ہوئے سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کے رویے پر سخت تنقید کی۔ ...
نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

نیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیا

روس دنیا میں
روس نے نیٹو سے تمام تعلقات اور برسلز میں اپنے تمام سفارتی کاموں کو نومبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روسی اعلان امریکی اثر میں کام کرنےوالے عسکری اتحاد کی جانب سے گزشتہ ہفتے روسی مندوبین کو جاسوسی کا الزام لگا کر نکالے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹو نے جاسوسی کی نوعیت یا اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ سرگئی لاوروو نے اس حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ردعمل میں روس ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بھی بند کر دے گا اور نیٹو مندوبین کو بھی ملک بد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹو نے برسلز میں موجود 8 مندوبین کو تعداد کم کرنے کا جواز بناتے اور ان پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے واپس جانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ جس پر دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروو نے فوری ردعمل میں کہا تھا کہ روس صورتھال کا تفصیل سے جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس پر باقائدہ ردع...
روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی

روس دنیا میں
روسی گیس کمپنی گیس پروم نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال نارڈ سٹریم 2 سے یورپ کو 5 اعشاریہ 6 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کر سکے گی۔ کمپنی کے مطابق منصوبے پر 99فیصد کام جولائی میں مکمل ہو گیا تھا، اور اب صرف آخری حصوں میں کام ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک گیس کی ترسیل شروع ہو جائےگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر تک گیس پائپ اپنی صلاحیت کے 70٪ تک پہنچ جائے گی اور اس سے ترسیل کی مقدار اب تک کے تمام اندازوں کی حدود بھی پار کر جائے گی, جبکہ یورپ کی طلب اور آگے چل کر بڑھتی ضروریات کے باعث دونوں نارڈ سٹریم 1 اور 2 آئندہ موسم سرما سے سالانہ 55 ارب مکعب میٹر کی صرف جرمنی کو فراہمی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نارڈ سٹریم 1 جون میں مکمل ہو گئی تھی، جبکہ 2 آئندہ ماہ کے شروع میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے کی تکمیل کی خبروں کے ساتھ ہی یورپ میں گیس کی قیمتیں 9 فیصد سے بھی زیادہ گر گئی ہیں، جو فی ہزا...
کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

کیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرے

روس دنیا میں
روس نے امریکی ہمسایہ ملک کیوبا میں اشیاء خوردونوش اور کورونا سے تحفظ کے لیے ضروری سامان اور ادویات عطیہ کی ہیں۔ کیوبا شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے تالہ بندی کا شکار رہا اور اب معاشی بدحالی کے باعث ملک شدید بحران اک شکار ہے۔ ایسے میں روس نے دو بڑے کارگو جہاز امداد کے طور پر کیوبا کو بھیجے ہیں۔ جن میں دس لاکھ ماسک، حفاظتی لباس، اور بڑی مقدار میں خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شدید مشکلات کے باوجود امریکہ کیوبا پر معاشی پابندیاں لگائے ہوئے ہے بلکہ ان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ صرف 11 ملین آبادی پر مشتمل ملک میں دنیا بھر میں کمی کے باوجود یومیہ تقریباً 8 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریض وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کیوبا میں اب تک کووڈ-19 کے باعث 2230 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔ ملک میں شدید مع...
یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

یورپی اشرافیہ و ابلاغی اداروں کے برعکس شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم تہذیبی شراکت دار و اتحادی قرار دے دیا

روس دنیا میں
اگرچہ مغربی ذرائع ابلاغ میں روس کے ساتھ تنازعات اور خطرے کی گھنٹیاں بجانا ایک معمول ہے تاہم ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ یورپی شہریوں کی روس کے بارے میں منفی رائے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ برلن میں قائم یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کی شائع کردہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین کے 12 رکن ممالک کے 17 ہزار سے زائد جواب دہندہ شہریوں کی نمایاں تعداد نے روس کو اہم شراکتی ملک قرار دیا ہے۔ شہریوں سے بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں رائے لی گئی تھی جس کے جواب میں اکثریت نے روس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ 7 فیصد نے روس کو اتحادی کے طور پر بیان کیا جو ان کے بقول "یورپی مفادات اور اقدار کا شراکتی معاشرہ ہے"، جبکہ 35 فیصد کا کہنا تھا کہ روس ایک ضروری شراکت دار ہے اور یورپی قیادت کو ایک حکمت عملی کے ساتھ اس کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔ 100 میں سے صرف 35 افراد نے کہا کہ انہیں لگتا...
روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس کا سفر کرنے والوں کو سپوتنک-5 ویکسین فراہم کرنے پر کام شروع، صدر پوتن کا عالمی برادری سے ویکسین کی منصفانہ فراہمی پر زور

روس دنیا میں
 روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی مساوی دستیابی کے حوالے سے اہمیت پر زور دیا ہے اور سیاحت یا کسی بھی مقصد کے لیے روس کا سفر کرنے والے افراد کو ویکسین کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک محفوظ نہیں رہے گا جب تک ہر ایک کو کووڈ-19 کے خلاف ویکسین نہ لگ جائے، انہوں نے روسی وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ روس آنے والے غیرملکیوں کو ویکسین کی خوراک فراہم کرنے لیے منصوبہ بنایا جائے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال پوری دنیا میں وبائی مرض کی شدت کے بعد عالمی معیشت دوبارہ معمول پر آتی نظر آرہی ہے، لیکن یہ بحالی غیر منصفانہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے وباء کا خطرہ ٹل نہیں سکے گا، اور سنگین سیاسی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ صدر پوتن نے عالمی برادری پر بحران سے نکلنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے پر زور دیا ...

Contact Us