Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

صحت و خوراک

امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید اضافہ، 10 ہزار بزرگوں سمیت 50 ہزار خودکشیاں: شہریوں کے مطابق 90 فیصد امریکی آبادی نفسیاتی مریض بن چکی

امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید اضافہ، 10 ہزار بزرگوں سمیت 50 ہزار خودکشیاں: شہریوں کے مطابق 90 فیصد امریکی آبادی نفسیاتی مریض بن چکی

صحت و خوراک
امریکہ میں خودکشی کے رحجان میں مزید 2.6 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔سال 2022 کے دوران عالمی طاقت کے 49 ہزار 449 شہریوں نے اپنی جان کا خود خاتمہ کیا۔ امریکی ادارہ برائے انسداد امراض کے مطابق 2021 میں خود کشی کے رحجان میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ شہریوں کی ذہنی صحت کتنی بری حالت میں ہے۔ ادارہ جاتی رپورٹ میں حکومت کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اعدادوشمار شہریوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے ایک عندیا ہیں۔ صورتحال تاریخ کے بدترین دور کی عکاسی کرتی ہے۔ حکومتی مشیر برائے ذہنی صحت نے رپورٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے وگرنہ آئندہ برسوں میں اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ خودکشی کرنے والے افراد میں بڑی تعداد بزرگوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 65 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں خود کشی کے رحجان می...
جنوبی ایشیا: فضائی آلودگی سگریٹ، شراب نوشی اور دیگر منشیات کی نسبت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہی، پاک و ہند میں 40 کروڑ افراد کی صحت اور عمر میں 10 سال تک کمی کا امکان، آگاہی اور فوری اقدامات کی تجویز

جنوبی ایشیا: فضائی آلودگی سگریٹ، شراب نوشی اور دیگر منشیات کی نسبت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہی، پاک و ہند میں 40 کروڑ افراد کی صحت اور عمر میں 10 سال تک کمی کا امکان، آگاہی اور فوری اقدامات کی تجویز

صحت و خوراک
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی میں کمی نہ کی گئی تو اس کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت اور عمر پر پڑے گا۔ تحقیق کے مطابق صرف ہندوستان میں کم از کم 40 کروڑ افراد کی عمر میں 9 سال تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ تحقیق کی تفصیل کے مطابق ہندوستان کا شمالی علاقہ خصوصاً دریائے گنگا کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی صحت بری طرح سے متاثر ہونے کا امکان ہے، ان علاقوں میں دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور جھاڑ کھنڈ نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی کل آبادی کا 40 فیصد ان ہی علاقوں میں آباد ہے اور ان علاقوں کی فضائی آلودگی میں دنیا میں کسی بھی دوسرے خطے سے زیادہ تیزی اور بری طرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی جامعہ شکاگو کے تحقیقی ادارہ برائے توانائی پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے حساسیت کو اجاگر کیا ہے۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہلی سے ...
برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور

برطانیہ میں موٹاپا: شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور متعدد پابندیاں لگانے پر غور

صحت و خوراک
برطانوی حکومت نے صحت کے نام پر نجی زندگیوں میں مداخلت کا ایک اور منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہریوں کی خریدوفروخت اور ورزش کے معمولات کی تفصیلات جانتے ہوئے بہتر طرز زندگی اپنانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے شہری جو 6 ماہ تک موٹاپا کرنے والی خوراک کا استعمال نہیں کریں گے انہیں حکومت کی طرف سے خصوصی دعوت دی جائے گی اور جو پیدل چلنے سمیت دیگر ورزشوں کا اہتمام کریں گے انہیں سینما، تھیٹر یا دیگر تفریح کے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ اس منصوبے کو آئندہ نئے سال کی چھٹیوں میں شہریوں کے لیے ایک مہم کے طور پر متعارف کروایا جائے۔ منصوبے میں شریک ہونے والوں کو موبائل پر ایک ایپلیکیشن انسٹال کرنی ہو گی جس سے انکے معمولات درج ہوتی رہیں گی اور آخر میں ہدایات پر عمل کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منصوبے کے لیے حکومت نے ...
نیوزی لینڈ: 2025 تک سیگریٹ سے پاک ملک بننے کے لیے پرعزم، سنجیدہ اور دور است اقدامات کا قانون متعارف

نیوزی لینڈ: 2025 تک سیگریٹ سے پاک ملک بننے کے لیے پرعزم، سنجیدہ اور دور است اقدامات کا قانون متعارف

صحت و خوراک
نیوزی لینڈ نے سیگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں 2004 کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو سیگریٹ بیچنے پر مکمل پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ 2025 تک ملک سے سیگریٹ نوشی کو مکمل ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جس کے لیے جامع حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے، منصوبے کے تحت سیگریٹ میں نیکوٹین کی مقدار میں اور فروخت کے مقامات میں نمایاں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اٹھائے اقدامات کے تحت گزشتہ دس برسوں میں سیگریٹ نوشی میں کمی ہوئی ہے لیکن ابھی اسے مکمل ختم کرنا باقی ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے شہریوں سے بھی رائے طلب کی ہے اور 31 مئی تک انہیں مزید تجاویز دینے کا وقت دیاگیا ہے۔ اس موقع پر معاون وزیر صحت عائشہ وی...
کووڈ-19 کے ماخذ پر تحقیقات: وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کا امکان مسترد، جانوروں سے منتقلی ممکن، ماہرین نے خوراک سے منتقلی کو بھی خارج ازامکان کہہ دیا

کووڈ-19 کے ماخذ پر تحقیقات: وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کا امکان مسترد، جانوروں سے منتقلی ممکن، ماہرین نے خوراک سے منتقلی کو بھی خارج ازامکان کہہ دیا

صحت و خوراک
کووڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جاری تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں وائرس کے کسی لیبارٹری سے خارج ہونے کا امکان خارج کر دیا گیا ہے، جس سے ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کہ وائرس ووہان کے تحقیقاتی مرکز یا امریکی سفارت خانے سے خارج ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تحقیقات کا دائرہ جانوروں کے گوشت کی مارکیٹ تک بڑھادیا گیا ہے۔ محققین کے مطابق وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے کسی دوسرے جانور اور پھر انسانوں میں منتقل ہوا۔ رپورٹ میں وائرس کے چمگادڑوں سے براہ راست انسانوں میں منتقل ہونے کے امکان کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وائرس خوراک کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا ہونے کا امکان انتہائی کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے تحقیقاتی گروہ نے وباء کا باعث بننے کے دیگر ممکنہ اسباب کے مطالعہ کا دروا...
یورپی ایجنسی برائے خوراک نے حشرات کی بطور خوراک منظوری دے دی

یورپی ایجنسی برائے خوراک نے حشرات کی بطور خوراک منظوری دے دی

صحت و خوراک
یورپ میں حشرات کو خوراک کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، یورپی ایجنسی برائے تحفظ خوراک نے پروٹین کے حصول کے لیے باقائدہ طور پر پیلی سنڈیوں کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے یورپ میں کھانوں کی فہرست میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اجازت کا بلواسطہ مطلب ہے کہ یورپ میں آئندہ پاستہ، برگر یا بسکٹ کھانے والے اپنے کھانے میں سنڈیوں کو موجود پائیں گے۔ جو خشک یا سفوف کی صورت میں بھی ہو سکتے ہیں، جبکہ کچھ افراد انہیں برگر میں دبا کر کھاتے بھی پائے جائیں گے۔ یورپی ایجنسی کا کہنا ہے کہ انکی تفصیلی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پیلی سنڈیوں کو خشک کر کے استعمال کرنا محفوظ ہے اور غذایت کے لحاط سے بھی اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیلی سنڈی عمومی طور پر آٹے کو لگنے والے کیڑے کا لاروا ہوتی ہے۔ یورپی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیلی سنڈی میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے تاہم یہ سب کے لیے قا...
برطانیہ کا شہریوں کے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے چپس، چاکلیٹ اور بوتلوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا: قانون سازی پر کام شروع

برطانیہ کا شہریوں کے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے چپس، چاکلیٹ اور بوتلوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا: قانون سازی پر کام شروع

صحت و خوراک
برطانوی حکومت نے شہریوں میں بڑھتے موٹاپے اور غیر صحتمند رحجان کو روکنے کے لیے اہم اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نئے قانون کے تحت برطانیہ میں بازاروں اور دکانوں میں چپس، چاکلیٹ، بوتلیں اور دیگر غیر خالص/فیکٹریوں میں تیار کردہ اشیاء کو نمایاں جگہوں، راہداریوں پر سجانے/رکھنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قانون میں آہستہ آہستہ مزید سختی لائی جائے گی، اور 2022 تک ایسی غیر صحتمد اشیاء پر خصوصی بچت، اشتہارات وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ابتداء میں چھوٹے دکانداروں کو کچھ وقت دیا جائے گا تاہم بڑی مارکیٹوں میں قانون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق قانون سے برطانیہ میں بہت سے بڑے مارکے شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں معروف کریانہ سٹور ٹیسکو، ایمازون، نندوس اور کھوکھے والے بھی متاثر ہوں گے۔ قانون پر مقامی سماجی حلقو...
جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

صحت و خوراک
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹریوں میں تیار کردہ ہر طرح کے کھانے اور دیگر جنک اور فاسٹ فوڈ ہمیں عارضی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ خلیاتی اور جنیاتی یعنی ڈی این اے تک کی سطح تک نقصان پہنچا رہے ہیں اور بوڑھا کررہے ہیں۔ محققین کو معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال ایسے انسانی کروموسوم کو متاثر کرتا ہے جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔ فیکٹریوں کی ڈبوں میں محفوظ کردہ غذاؤں سے انسانی کروموسوم کے کناروں پر جڑے ٹیلومریز سکڑتے جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ قدرتی عمل ہے اور زندگی بھر جاری رہتا ہے لیکن صنعتی طریقوں سے تیار کردہ کھانے کھانے سے اس عمل کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ یعنی جنک فوڈ ہمارے ڈی این اے تک پر اثرانداز ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سکڑتے ٹیلومریز عمررسیدگی کی علامت ہیں اور ناقص خوراک اس سکڑاؤ کو بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ اور ہر طرح کی پروسیس شدہ غذاؤں میں کئی طرح ک...
باورچی خانے کا دواخانہ

باورچی خانے کا دواخانہ

صحت و خوراک
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے۔ مثلاً جوڑوں کا درد اور ہلدی ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے محققین کمال کی خوراک قرار دے رہے ہیں۔ ہلدی میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ ہلدی جوڑوں کے درد اورجلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ اپنے سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ...
وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

صحت و خوراک
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وقت بے وقت کھانا اور غذائی اوقات میں بے ترتیبی انسانی جسم کو ہمارے پچھلے تمام اندازوں سے کہیں زیادہ متاثر کرتی ہے۔ محققین کے مطابق نئی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ جسم کے ہر خلیے کے اندر بھی 24 گھنٹے کی ایک گھڑی ہوتی ہے، جو سورج کی قدرتی روشنی اور چاند کے مدوجزر کے پیش نظر ہمارے خلیات کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کے شکار بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم کی اندرونی گھڑیاں ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہتیں۔ کیونکہ ان کے کھانے کے اوقات میں شدید بے ترتیبی ہوتی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے اثرات مزید دوررس ہوسکتے ہیں کیونکہ وقت بے وقت کھانے سے جسم کے حیاتیاتی اوقات کار شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ذیابیطس اور میٹابولزم کےمطابق...

Contact Us