Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

نظامت

برطانیہ: 7 نومولود بچوں کو مارنے اور 10 کو اپاہج کرنے والی نرس لوسی پر 5 سال بعد جرم ثابت، تاحیات قید کی سزا متوقع، برطانوی اخبارات  نے بچے کھانے والی چڑیل کی سرخیاں لگا دیں

برطانیہ: 7 نومولود بچوں کو مارنے اور 10 کو اپاہج کرنے والی نرس لوسی پر 5 سال بعد جرم ثابت، تاحیات قید کی سزا متوقع، برطانوی اخبارات نے بچے کھانے والی چڑیل کی سرخیاں لگا دیں

نظامت
ایک برطانوی سفید فام نرس پر 7 نومولود بچوں کا قتل کرنے اور 6 یا 10 کو مارنے کی کوشش کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے کہ پتا کیا جائے کہ لوسی لیٹبی مزید کسی بچے کو مارنے میں ملوث رہی ہے یا نہیں۔ برطانیہ کے شہر لیورپول میں ہونے والی لمبی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ 33 سالہ لوسی نے اسپتال میں کام کے دوران 7 نومولود بچوں کو ارادتاً قتل کیا۔ برطانیہ میں اس حوالے سے بہت شور و غوغا ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ نے اسے جدید برطانوی تاریخ کا سب سے خولناک واقع قرار دیا ہے۔ ایک اخبار نے لوسی کو بچوں کو مارنے والی چڑیل کی سرخی لگائی ہے۔ لوسی نے 2015 سے 2016 کے دوران چیسٹر اسپتال میں خدمات سرانجام دیں، اس دوران اسپتال میں اچانک نومولد بچوں کی اموات ہونے کے واقعات سامنے آنے لگے۔ ڈاکٹر پریشان تھے تاہم کوئی واضح وجہ نہ ہونے کے باعث انتظامیہ کچھ نہ کر سک...
ایکواڈور جیل: گینگ جھڑپ میں 68 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

ایکواڈور جیل: گینگ جھڑپ میں 68 قیدی ہلاک، درجنوں زخمی

نظامت
جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں مختلف گینگ کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 68 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جمعے کی شب گوآیاکوئل نامی شہر کی مرکزی جیل میں اچانک گینگوں کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی۔ جیل کو لاس کانیروس نامی گینگ کا اہم مرکز مانا جاتا ہے، جسے مبینہ طور پر میکسیکو کے سینالاؤ کارٹل کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ جیل کے بلاک نمبر 2 میں ہوئی جہاں مختلف مقامی گینگوں کے مابین شروع ہونے والی جھڑپ جلد خونی کھیل میں بدل گئی۔ جھڑپ کے وقت جیل کے اس حصے میں 700 افراد قید تھے، جن میں سے 68 ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ انٹرنیٹ پر کئی انسانیت سوز مناظر کی ویڈیو نشر کی گئی ہیں، جن میں کچھ میں مارنے کے بعد کراہتے قیدیوں کو جلانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس دوران بیچ بچاؤ کی کوئی کوشش نہیں کی، اور اگلے دن صبح جب سب تھک ہار کر بیٹ...
ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

نظامت
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز میں کام کرنے والے انجینیئر اور اسکی بیوی کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر جوہری آبدوز کی ٹیکنالوجی کسی غیر ملکی حکومت کو بیچ رہے تھے۔ جوناتھن اور ڈیانا توئیبی کو مغربی ورجینیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جوڑے ہر الزام ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کی انتہائی حساس ٹیکنالوجی کی ساخت اور دیگر معلومات کسی غیر ملکی ایجنٹ کو بیچ رہے تھے، اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری تھا۔ واضح رہے کہ ایف بی آئی کی یہ ایک خفیہ کارروائی تھی جس میں سب کچھ ایک جال تھا۔ اس میں ملکی تحقیقاتی ایجنسی نے اہلکاروں کی سنجیدگی اور ایمانداری کو جانچنے کے لیے اپنے ہی ایک خفیہ نمائندے کو ان سے رابطہ کرنے اور حساس معلومات بیچنے کے لیے بھیجا۔ ایف بی آئی کے مطابق جوڑے نے اپریل 2020 میں حساس معلومات کے دستاویزات ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ معلومات ...
امریکی فوج میں بھرتی کے اشتہار میں علم نجوم کا پرچار: امریکی سخت نالاں

امریکی فوج میں بھرتی کے اشتہار میں علم نجوم کا پرچار: امریکی سخت نالاں

نظامت
عالمی سطح پر لبرل اور مظاہر پرستوں کے مابین ہونے والے غیراعلانیہ اتحاد/ہم آہنگی کے اثرات بیشتر مغربی ممالک حتیٰ کہ انتظامیہ میں نمایاں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ امریکی فوج میں بھرتی کے لیے شائع ایک اشتہار میں ہوا جس پر بیشتر مقامی حلقوں کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی ہے، جبکہ کچھ نے اسے مزاح کا نشانہ بنایا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا تھا کہ "کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا برج فوج میں کس قسم کا سپاہی بننے کا اشارہ کرتا ہے؟" اشتہار کو شہریوں نے انتہائی ناپسند کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں حیرانگی ہے کہ دنیا کی بہترین فوج علم نجوم جیسے غیر سائنسی و دقیانوسی پر یقین رکھتی ہے۔ اشتہار پر تبصرے میں ڈیفینس-1 کے مدیر کیون بارون نے ایک طنزیہ مضمون چھاپا ہے۔ ایک اور صحافی نے اظہار خیال میں کہا ہے کہ میں انتظار میں رہا کہ انتظامیہ اس اشتہار کو غلطی/جعلی کہہ دے۔ ایک شہری نے شدید ناا...
جنوبی کوریا: جنسی زیادتی کی شکار خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی پر ہنگامہ برپا، تحقیقات کا دائرہ وسیع

جنوبی کوریا: جنسی زیادتی کی شکار خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی پر ہنگامہ برپا، تحقیقات کا دائرہ وسیع

نظامت
جنوبی کوریا میں خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، صدر مون جائن نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے لیکن سماجی ماہرین کے مطابق اب واقعہ محکمہ دفاع کے ماحول اور خواتین کے معاشرے میں کردار اور قوانین پر گہرے اثرات چھوڑے گا۔ صدر جائن نے سیئول کے قومی قبرستان میں منعقد تقریب سے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجی بیرکوں میں موجود خواتین کے جنسی استحصال سمیت دیگر جرائم سے شدید دکھ پہنچتا ہے۔ صدر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات میں خاتون کی حفاظت میں ریاست کی ناکامی پر معذرت کا اظہار کیا ہے، تاہم خبروں کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے معاملے کی تحقیقات اور انصاف دلانے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے نظام کو انکی بیٹی کی موت کا زمہ دار ٹھہرایا ہے۔ صدر مون نے وزیر دفاع کو ہدایت دی ہے کہ نہ صرف واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بلکہ بیرکوں میں موجود اس استحص...
ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

ویکسین کا 75٪ استعمال صرف 10 ممالک میں ہوا ہے، منصفانہ تقسیم تک وباء سے تحفظ ناممکن ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

اردو نیوز, نظامت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے تنبیہ کی ہے کہ دنیا کو لپیٹ میں لینے والی اگلی وباء کووڈ-19 سے بھی زیادہ متعدی اور مہلک ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے 194 رکن ممالک کے سالانہ وزرائے صحت کے اجلاس میں خطاب کے دوان ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں موزی وباء کا یہ آخری حملہ نہیں تھا، لہذا ہمیں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وائرس کی ارتقائی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلا وائرس اس سے کہیں زیادہ متعدی اور مہلک ہونے کا امکان ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے۔ ویکسین کی افادیت کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی ہندوستانی قسم سمیت اب تک کی تمام اقسام ویکسین کو ناکام تو نہیں کر سکی ہیں لیکن وائرس میں تغیر کا عمل کبھی نہیں رکتا، اور آئندہ کوئی نئی قسم ہماری اب تک کی ساری تدابیر کو غیرمؤثر بنا سکتی ہے۔ ...
امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

امریکی نظام انصاف کے سامنے جب کسی بڑی کمپنی کا مفاد آجائے تو یہ کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دیتا: ایکواڈور کے غریب دیہاتیوں کو انصاف دلانے والے امریکی وکیل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے

نظامت
ماحولیاتی مسائل کے معروف امریکی قانون دان سٹیون ڈونژیگر کو عدالت کی توہین کے جرم میں سزا اور قتل کے خطرات کا سامنا ہے۔ ڈونژیگر کے وکلاں کا ماننا ہے کہ امریکی نظام انصاف میں موجود بڑی کمپنیوں کے پِٹھو جج انکے مؤکل کو بہانے سے ضرور سزا دیں گے۔ ڈونژیگر کے وکلاں نے تیل کی بڑی کمپنی شیورون پر انکے مؤکل کے خلاف منفی پراپیگنڈا کی مہم چلانے اور عدلیہ میں موجود اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے سزا دلانے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونژیگر ایکواڈور میں شیورون کمپنی کا تیل خارج ہونے کے باعث نقصان اٹھانے والے غریب دیہاتیوں کے وکیل رہے ہیں جس میں کمپنی کو کروڑوں ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ڈونژیگر کو توہین عدالت کے مقدمے میں مقامی سماجی حلقوں کی حمایت اصل ہے تاہم وکلاں کو شک ہے کہ شیورون عدالت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گفتگو کے دوران عوام سے مدد کی درخواست ...
بولیویا انسداد منشیات تحریک: جنگلوں میں قائم کوکین کی یومیہ 1 ہزار کلو پیداوار والی 3 خفیہ فیکٹریاں پکڑ لی گئیں

بولیویا انسداد منشیات تحریک: جنگلوں میں قائم کوکین کی یومیہ 1 ہزار کلو پیداوار والی 3 خفیہ فیکٹریاں پکڑ لی گئیں

نظامت
بولیویا میں انسداد منشیات کے لیے قومی تحریک تیزی پکڑ گئی ہے۔ تازہ کارروائی میں پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ انسداد منشیات کے عملے نے ایک چھاپے کے دوران کوکین تیار کرنے والے تین بڑے مقامات بے نقاب کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں مقامات جنگلات میں قائم تھے جہاں سے قومی پارکوں میں منشیات لائی اور پھر ملک بھی میں بیچی جاتی تھی۔ ملک کے مشرقی صوبے بینی، وسطی کوکابامبا اور جنوب وسطی سانتا کروز کے علاقوں میں تین بڑی فیکٹریوں میں خفیہ طور پر منشیات تیار کی جاتی تھیں، جن کی یومیہ پیداوار 910 کلو گرام سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ بولیویا کے سماجی تحفظ کے نائب وزیر جائمی مامانی نے انسداد منشیات سکوارڈ کی ستائش کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ تینوں فیکٹریوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے انسداد منشیات تحریک میں اب تک صرف چار ماہ میں 7.41 ٹن کوکین ضبط کرنے پر پولیس کو شاباش  بھی دی ہے۔ ممانی نے ایک بیان میں ...
صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے اب تک امریکہ کے 100 ارب پتیوں کے خزانے میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ: رپورٹ

صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے اب تک امریکہ کے 100 ارب پتیوں کے خزانے میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ: رپورٹ

نظامت
امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے سے امریکی دولتمندوں کی دولت میں بتدریج اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کے منتخب ہونے سے لے کر اب تک امریکہ کے 100 امیر ترین افراد کی دولت میں 461 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پہلے سو دنوں میں ان امراء کی دولت میں اضافے سے 20 گناء زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم منصفانہ ٹیکس کے نام پر لڑی تھی، لیکن عملی طور پر وباء کے باوجود امریکی امراء کے خزانے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ارب پتیوں کی دولت میں انتہائی تیزی سے ہونے والے اضافے کی ایک وجہ صدر بائیڈن کے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے صدر ٹرمپ کے علاوہ بھی تقریباً 2 کھرب ڈالر مختص کرنا ہے۔ امریکہ کے ایک مقامی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتیوں کی مجموعی دول...
دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کا بحران: آکسیجن برآمد سے کروڑوں ڈالر کمانے والی مودی سرکار ملک میں ترسیل میں ناکام، طبی عملہ شدید دباؤ میں، کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ

نظامت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسپتالوں کے لیے آکسیجن کی طلب پوری نہیں ہو پا رہی، اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کے پاس صرف چند گھنٹوں کے ذخائر کی گنجائش ہے اور کورونا کے مریضوں کے لیے اس کی طلب پوری کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت ستندر جین نے صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو یومیہ 700 میٹرک ٹن آکسیجن درکار ہے، لیکن اسکی آدھی بھی فراہم نہیں کی جا پا رہی۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بروز سوموار اور منگل 240 اور 365 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی لیکن اسپتالوں میں آکسیجن محفوظ کرنے کی گنجائش صرف 12 گھنٹوں کی ہے، ایسے میں شہر کے تمام اسپتالوں کی ترسیل کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/SatyendarJain/status/1384561128907239427?s=20 انتظامی نااہلی کے باعث پیداہونے والی صورتحال نے کورونا مریضوں کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے...

Contact Us